اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد میں موجود سعودی سفارت خانے میں تعینات سفیر عمران خان کو مبارک باد دینے کے لیے بنی گالہ پہنچے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سفیر نے سعودی حکام اور حکومت کا خصوصی پیغام عمران خان کو پہنچایا جبکہ مستقبل میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بڑھانے اور آپسی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین نے ممکنہ سربراہ مملکت کے طور پر قوم سے پہلا خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے آئندہ کی پالیسی اور پڑوسی و اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پالیسی بیان کی تھی۔
خارجہ پالیسی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید بڑھائے گا جبکہ ایران، سعودی عرب سمیت تمام ممالک سے اچھے روابط رکھے جائیں گے۔
عمران خان نے اعلان کیا کہ امریکا سے برابری کی سطح پر بات کی جائے گی جبکہ اگر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آنا چاہیے اور مسئلہ کشمیر کو بات چیت سے حل کرے تو پاکستان ایک قدم کے جواب میں 2 قدم بڑھائے گا۔
27 جولائی 2018 - 17:47
News ID: 903290
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں تعینات سفیر نے حکام کی جانب سے عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد پیش کی اور حکومت کی جانب سے پیغام پہنچایا۔